تل ابیب

تل ابیب اسرائیل کا دوسرا بڑا شہر ہے۔ اس کی آبادی کا تخمینہ تقریباً 3 لاکھ 91 ہزار نفوس ہے۔ اس شہر کا کل رقبہ 51.8 مربع کلومیٹر ہے اور ام البلد میں کل 31 لاکھ سے زائد افراد آباد ہیں (بمطابق 2008ء)۔ تل ابیب یافو بلدیہ یہاں کے انتظام کی ذمہ داری نبھاتی ہے، جس کے سربراہ رون ہلدائی ہیں۔
تل ابیب کی بنیاد 1909ء میں تاریخی ساحلی شہر یافا کے باہر بحیرہ روم کے ساحلوں رکھی گئی تھی۔ اس شہر کی آبادی میں اضافے کے ساتھ ہی یافا کی اہمیت کم ہوتی گئی، جو کہ عربوں کا اس علاقے میں سب سے بڑا مرکز گردانا جاتا تھا۔ 1950ء میں، اسرائیل کے معرض وجود میں آنے کے دو سال بعد تل ابیب اور یافا کو ایک ہی بلدیہ میں ضم کر دیا گیا۔ تل ابیب کا "سفید شہریونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کا حصہ ہے جو کہ 2003ء میں شامل کیا گیا۔
تل ابیب کا شمار عالمی شہروں میں کیا جاتا ہے، جو کہ اسرائیلی معیشت کا بڑا مرکز اور ملک کا امیر ترین شہر ہے۔ یہاں بین الاقوامی اہمیت کے حامل دفاتر اور تحقیق کے شعبہ جات واقع ہیں۔ یہاں کے خوبصورت ساحل، شراب خانے، چائے خانے، ریستوراں، تجارتی مراکز، موسمی حالات اور نہایت جدید طرز زندگی نے اسے ایک معروف سیاحتی مرکز کا درجہ دلایا ہے۔ یہ اسرائیلی معیشت کی ریڑھ تصور کیا جاتا ہے اور اس کی خاصیت فنون اور تجارتی مرکز کے طور پر عیاں ہے۔ 2008ء میں فارن پالیسی جریدے نے بین الاقوامی اہمیت کے شہروں کی فہرست میں تل ابیب کو 42 واں درجہ دیا۔ تل ابیب دنیا کا 17 واں مہنگا ترین شہر ہے۔

جڑواں شہر[ترمیم]

تل ابیب کو دنیا بھر کے 27 شہروں کے ساتھ جڑواں قرار دیا گیا ہے جبکہ امریکہ  کا پرچم لاس اینجلس ، امریکہ کے ساتھ یہ شراکت دار شہر ہے۔ جڑواں شہروں کی فہرست درج ذیل ہے:
  • ترکی  کا پرچم ازمیر ، ترکی از 1998ء
  • قازقستان  کا پرچم الماتے ، قازقستان از 1999ء
  • جنوبی کوریا  کا پرچم انچیون ، جنوبی کوریا از 2000ء
  • جرمنی  کا پرچم ایسن ، جرمنی از 1992ء
  • ہنگری  کا پرچم بداپست ، ہنگری از 1989ء
  • ہسپانیہ  کا پرچم برشلونہ ، ہسپانیہ از 1998ء
  • سربیا  کا پرچم بلغراد ، سربیا از 1990ء
  • جرمنی  کا پرچم بون ، جرمنی از 1983ء
  • چین  کا پرچم بیجنگ ، چین از 1995ء
  • ارجنٹائن  کا پرچم بیونس آئرس ، ارجنٹائن از 1988ء
  • مالدووا  کا پرچم چشیناؤ ، مالدووا از 2000ء
  • برازیل  کا پرچم ساؤ پالو ، برازیل از 2004ء
  • یونان  کا پرچم سالونیکا ، یونان از 1994ء
  • بلغاریہ  کا پرچم صوفیہ ، بلغاریہ از 1992ء
  • فرانس  کا پرچم طولوس ، فرانس از 1962ء
  • فلسطین  کا پرچم غزہ ، فلسطین از 1998ء
  • جرمنی  کا پرچم فرینکفرٹ ، جرمنی از 1980ء
  • امریکہ  کا پرچم فلاڈیلفیا ، امریکہ از 1967ء
  • فرانس  کا پرچم کانے ، فرانس از 1993ء
  • جرمنی  کا پرچم کولون ، جرمنی از 1979ء
  • پولینڈ  کا پرچم لوز ، پولینڈ از 1994ء
  • قبرص  کا پرچم لیماسول ، قبرص از 2000ء
  • روس  کا پرچم ماسکو ، روس از 2000ء
  • اطالیہ  کا پرچم میلان ، اطالیہ از 1994ء
  • امریکہ  کا پرچم نیو یارک شہر ، امریکہ از 1996ء
  • پولینڈ  کا پرچم وارسا ، پولینڈ از 1992ء
  • آسٹریا  کا پرچم ویانا ، آسٹریا از 2005ء

No comments:

Post a Comment